سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں میں گزشتہ روز رمضان
المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، جس کی وجہ سے ان ممالک میں پہلا روزہ بروز
ہفتہ 27 مئی کو ہوگا۔وہیں جمعہ کو 29 شعبان ہونے کی وجہ سے ہندوستان میں
مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے مسلمانوں سے رمضان کو چاند دیکھنے کی اپیل کی
ہے۔
شاہی جامع مسجد دہلی کی رویت ہلال کمیٹی سمیت سبھی رویت ہلال کمیٹیوں نے
لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور دیکھنےکے بعد
رویت ہلال کمیٹیوں کو اس کی اطلاع دیں۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں
رمضان کا چاند نظر آنے کی وجہ سے اب اس بات کا امکان ظاہر
کیا جارہا ہے کہ
ہندوستان میں پہلا روزہ اتوار سے ہوگا۔
عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور
متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کی میٹنگ ہوئی ، جس میں کونسل ممبران کو
چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس کے بعد عرب ممالک میں
پہلا روزہ بروز ہفتہ 27 مئی کو ہوگا۔عرب ماہرین نے کے مطابق جمعرات کو
رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے اور اسی بنا پر
متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اردن، فلسطین، مسقط اور دیگر ممالک میں بھی
رویت ہلال کی ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں ، جنہوں نے ہلالِ رمضان کی
کوئی شہادت بیان نہیں کی۔